فیصل آباد(جاوید شاہ) ضلع بھر میں روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بلاناغہ متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے 100 گرام وزنی روٹی کی قیمت 15 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تندوروں اور ہوٹلوں پر روٹی و نان کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے گزشتہ روزگراں فروشوں کوبھاری جرمانہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق روٹی اور نان کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔کسی بھی صورت میں خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دکاندار روٹی اور نان کی مقررہ قیمت کے ساتھ ساتھ پورا وزن بھی یقینی بنائیں۔عوام کو ریلیف فراہم کرنااولین ترجیح ہے۔تندرو اور ہوٹل مالکان نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں ۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسپکشنز کا عمل مزیدتیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے مختلف علاقوں میں تندوروں وہوٹلز پر روٹی ونان کی مقررہ قیمت پر فروخت اور وزن کو چیک کیا اورگرانفروشی پر ایکشن لیا۔علاوہ ازیں ریاض حسین انجم سمیت دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی پرائس چیکنگ کے لئے سرگرم عمل رہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں