فیصل آباد (سید جاوید شاہ )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن) آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کو پورے پاکستان میں یکساں مقبولیت حاصل ہے ۔ 2018 کے انتخابات کو چوری کیا گیا اور جعلی حکومت بنا کر ملک کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے آج جو بھی حالات ہیں یہ سابق تحریک انصاف کے ناتجربہ کار لوگوں کی وجہ سے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑے لیکن بہت جلد عوام کو اس مہنگائی کی دلدل سے نکال کر حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں کے معاہدوں کی وجہ سے حکومت کو یہ دن دیکھنے پڑے ان لوگوں نے سوائے اپنی جیبیں بھرنے اور دفاتر میں اکھاڑ پچھاڑ کے علاوہ کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج عوام کی یہ حالت ہے ۔ میاںشہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ٹیم میاں نواز شریف کی قیادت میں جس لگن اورمحنت سے کام کر رہی ہے بہت جلد ملک کو بحرانوں سے نکال لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ خان کسی بھول میں نہ رہے عوام اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں