فیصل آباد(سید جاوید شاہ) میاںشہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ٹیم میاں نواز شریف کی قیادت میں جس لگن اورمحنت سے کام کر رہی ہے بہت جلد ملک کو بحرانوں سے نکال لے گی ۔ ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے زیراہتمام راناامتیازکی رہائشگاہ منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرچوہدری عابدشیرعلی،سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل،ناصربٹ،رانا سرفراز،رمضان جٹ،خالد گجر،چوہدری ذوالفقارگجر،،سابق چیئرمینزچوہدری لیاقت کمبوہ ،ڈاکٹر قدیر،حافظ وحید،لیاقت غفاری،طاہرچاندی ماسٹر جمیل،میاں مبارک،امین،سلیم نیازی ،ملک اکبر،رانا احمدودیگرنے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ یہ یوٹرن خان کسی بھول میں نہ رہے عوام اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔ وفاقی اور صوبائی گورنمنٹ مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہیں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے روٹی کی قیمت میں کمی خوش آئند ہے اور اس ضمن میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازکی جانب سے مختلف مقامات پر اچانک روٹی کی قیمتیں معلوم کرنا باعث تقلید ہے احسن حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی‘ عوام کی تقدیر بدلنے اور ملکی ترقی کیلئے نہ صرف پراجیکٹس کی تکمیل ہوئی بلکہ عوام کو ریلیف اور مہنگائی کے خاتمہ کیلئے بھی ٹھوس پالیسی وضع کی گئی۔


ایک تبصرہ شائع کریں