مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا

فیصل آباد ( یوسف بخاری)  عید گزر جانے کے بعد بھی مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا  ہر پندرہ روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ  نے مزدور و متوسط طبقہ کی زندگی اجیرن بنا دی ہے روٹی اور نان کی چیکنگ کے آڈر کرنے والوں کو بجلی وگیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے سے کونسی طاقتوں نے روک رکھا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے آسمان کو چھوتی مہنگائی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا  ۔جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں آئے روز ہونے والے اضافہ نے عوام کو بیماریوں کے ہاتھوں تڑپ تڑپ کر مرنے پر مجبور کر دیا ہے میڈیسن کمپنیاں آئے روز من مرضی کے ریٹ مقرر کر رہی ہے انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ عوام کو بیوقوف بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا یہ کیسی منطق ہے کہ بجلی وگیس اور پیٹرولیم مصنوعات کے ریٹ تو حکومت کم نہیں کر رہی مگر غریب اور مزدوروں کو تنگ کرنے کے لیئے روٹی اور نان فروشوں کو ریٹ کم کرنے پر مجبور کر رہی ہے پرائیس مجسٹریٹ روزانہ چھاپے مار کر انھیں ہزاروں روپے جرمانہ کر رہے ہیں جبکہ یہی مجسٹریٹ ذخیرہ اندوزوں اور سرمایہ داروں کے دمہ چھلہ بن کر غریب عوام کی چمڑی اڈھیرنے میں مصروف نظر آتے ہیں اور حکمران طبقہ بھی عوام کو برائے راست ریلیف دینے میں ذرا برابر بھی مخلص نہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات بجلی و گیس اور دیگر اشیا کے ریٹ تو آسمان پر پہنچا رکھے ہیں جنہیں کم کرنے کا وہ سوچتے بھی نہیں جبکہ عوام کو لولی پاپ دینے کے لئے روٹی ونان کی قیمتوں میں کمی کے بہانے غریب روٹی ونان فروشوں کو تنگ کرنے کے لئے انہیں بھاری جرمانے کر کے ان کے معصوم بچوں کے منہ سے دو وقت کی روٹی کے نوالے بھی چھین رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت عوام سے مخلص ہے تو روٹی ونان کی قیمتوں میں کمی کی بجائے آٹے و گندم کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ بجلی وگیس کے بلوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الفور کمی کا اعلان کا اعلان کریں تا کہ براہ راست ریلیف عوام کو مل سکے آگر انہیں زرا بھی عوام سے ہمدردی ہو تو ؟

0/Post a Comment/Comments