فیصل آباد (یوسف بخاری) اسرائیلی جارحیت کے باوجودخوف کی فضاء
میں مسجد اقصیٰ میں نماز اور عبادت کرنے والے مسلمان قابل فخر ہیں اور اُمت مسلمہ
کے ماتھے کا جھومر ہیں غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی مگر فلسطینیوں کا مسجد
اقصیٰ کو اپنے سجدوں سے آباد رکھناقابل فخر ہے اسرائیلی فورسز رمضان میں نہتے
فلسطینیوں پر ظلم کررہی ہے جبکہ فلسطینی غزہ میں غذائی قلت کے باوجود رمضان
المبارک کی عبادت میں مصروف عمل ہیں مسلمانوں کومسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے
اسرائیلی فوج روک رہی ہے ان خیالات کا اظہارچیئرمین مرکزی علماء کونسل و سیکرٹری
جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے
مرکزی جامع مسجد گول فیصل آبادمیں رمضان کے چوتھے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب
کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ عبادت سے روکنا انسانی حقوق کی خلا ف ورزی ہے
اقوام متحدہ اپنی قرار داد پر عمل درآمد نہ کرواسکی اُمت مسلمہ کے دل غزہ کے
مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں افسوس کہ آج ہم رمضان المبارک میں بھی اپنے فلسطینی
بھائیوں کی کچھ مدد نہ کرسکے قبلہء اول مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کے آخری جمعے
کی نماز کی ادائیگی کرنے والے نمازی اُمت مسلمہ کا سرمایہ اور اثاثہ ہیں مرکزی
علماء کونسل پاکستان او آئی سی اور عالمی دنیا سے مطالبہ کرتی ہے کہ فلسطین میں
جنگ بند کی جائے اور مسئلہ فلسطین کا پر امن حل فوری طور پر نکالا جائے جبکہ غزہ
میں انسانی کارکنوں کو ہلاک کیا جارہا ہے امریکی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم سے جنگ
بند کرنے پر توزور تو دیا جارہا ہے مگر عمل نہیں ہورہا جوبائیڈن انتظامیہ اسرائیلی
جارحیت کو ختم کرانے میں ناکام ہو چکی ہے انسانی ہمدردی کے کارکنوں پر حملے
انسانیت کی تذلیل ناقابل برداشت عمل ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں