فیصل آباد ( عدنان جسپال) قرآن مجید دنیا کی سب سے مقدس کتاب اور اس سے وابستہ افراد معاشرے کے بہترین انسان ہیں اگر ہم دنیا میں اپنی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ کی بحالی چاہتے ہیں تو ہمیں قرآن مجید کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے رہنما معروف عالم دین حضرت مولانا قاری احمد حسن ساجد خالد محمود اعظم آبادی حافظ عبدالرحمن عابد حکیم مقبول احمد قاری محمد اکرم عاصم معوذ الرحمن نے مرکز سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما جامع مسجد یوسف اہلحدیث چکنمبر 219 تلیاں والا میں حافظ ولید خالد حافظ عبداللہ مدنی حافظ عبدالرحمن مدنی کی نمازِ تراویح میں تکمیل قرآن مجید کے موقع پر تاثیر قرآن کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کے پڑھنے سے دلوں کو سکون اور زنگ اتر جاتا ہے ایک حرف پڑھنے سے دس نیکیاں ملتی ہے اور انسان پر اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے رمضان المبارک قرآن مجید کے نزول کا مہینہ ہے اس مہینے کی عزت واحترام اور رمضان المبارک کے روزے ہر مسلمان پر فرض ہیں آج مسلمانوں کی ذلت ورسوائی کی بڑی وجہ قرآن سنت سے دوری ہے کانفرنس میں مرزا شہزاد احمد شیرازی شیخ محمد قاسم مراز صغیر احمد حاجی محمد یاسین شیخ عثمان مدنی حسنین معاویہ ودیگر نے خصوصی طور شرکت کی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں