فیصل آباد (یوسف بخاری) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالم اسلام کی عظیم شخصیت اور لاکھوں غیر مسلموں کو کلمہ شہادت پڑھا کر دائرہ اسلام میں لانے والے بین الاقوامی شہرت کے حامل ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کی دینی خدمات ناقابل فراموش وناقابل بیان ہے ۔مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان بلکہ پوری اسلامی دنیا انہیں سلام عقیدت پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار پیٹرن انچیف پیغام ٹی وی و امیرِ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور چیئرمین پیغام ٹی وی و ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دنیا اسلام کے عظیم رہنما ڈاکٹر ذاکر عبد الکریم نائیک سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات کے دوران قائدین مرکزیہ کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آنے کی دعوت دی گئی جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت قبول کی اور جلد پاکستان آنے کی یقین دہانی کروائی۔ وہ جماعت کے زیر اہتمام قومی اجتماع سے خطاب کریں گے ان شااللہ ۔ باہمی ملاقات میں عالمی رہنماں نے عالم اسلام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے بات چیت کی ۔ اسطرح پیغام ٹی وی اور پیس ٹی وی کے درمیان تیکنیکی مشاورت بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے انھیں مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں