ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ ایکشن

فیصل آباد(صداقت ناز) محکمہ سول ڈیفنس نے ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ ایکشن لیتے ہوئے دو روز میں 19 دکانیں سیل کرادیں جبکہ تین دکانداروں کے خلاف مقدمات درج،9 دکانوں سے سامان ضبط اور6 دکانداروں کے چالان کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادیئے گئے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے احکامات پرسول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس کی زیر نگرانی ٹیموں نے جڑانوالہ روڈ،ڈائیو روڈ،راجباہ روڈ ،سبحان اللہ چوک،قادر آباد چوک غلام محمد آباد،سرگودھا روڈ،لاثانی پلی،گٹ والا پل،سدھو پورہ،کینال روڈودیگر علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایکشن لیا۔سول ڈیفنس آفیسر نے متنبہ کیا کہ ایل پی جی گیس ریفنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد ازخود باز آجائیں بصورت دیگر دوران چیکنگ غیر قانونی کاروبار کرنے پر نہ صرف دکانیں سیل بلکہ مقدمات درج اور ناقابل واپسی سامان ضبط کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی کئے جارہے ہیں جن کا تسلسل برقرار رہے گا۔

0/Post a Comment/Comments