ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ کااقبال سٹیڈیم کا دورہ

فیصل آباد(یوسف بخاری)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ نے اقبال سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سٹیڈیم کے مختلف انکلیو دیکھے۔انہوں نے سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کا تسلسل سے انعقاد ترجیح ہے جبکہ شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی پلاننگ کی جارہی ہے۔انہوں نے سٹیڈیم کی حالت زار کو بھی مزید بہتربنانے کی ضرورت پر زور دیا۔کیئر ٹیکر نوید نذیر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال ، چیف آفیسرضلع کونسل فیصل شہزاد اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

0/Post a Comment/Comments