فیصل آباد(ابرار مغل) محکمہ ماحولیات نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے مزید دو بھٹہ جات بند اور مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ دو لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے ٹیموں کے ہمراہ بھٹوں کی انسپکشن کی اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ جات چلا کر ماحول کو آلودہ کرنے پر چک 463 گ۔ب سمندری میں خان برکس اور سید والا روڈ جڑانوالہ میں حاجی برکس کو پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز 2023ء کے تحت بند اور جرمانہ کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں