پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک

فیصل آباد(عدنان جسپال) ضلع بھر میں روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے 100 گرام وزنی روٹی کی قیمت 15 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تندوروں اور ہوٹلوں پر روٹی و نان کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے گزشتہ روزگراں فروشوں کو 72 ہزار روپے سے زائد جرمانہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق روٹی اور نان کی مقررہ قیمت پر عملدرامد یقینی بنایا جائے گا۔کسی بھی صورت میں خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دکاندار روٹی اور نان کی مقررہ قیمت کے ساتھ ساتھ پورا وزن بھی یقینی بنائیں۔عوام کو ریلیف فراہم کرنااولین ترجیح ہے۔تندرو اور ہوٹل مالکان نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسپکشنز کا عمل مزیدتیز کرنے کی ہدایت کی۔

0/Post a Comment/Comments