عیدالفطر صفائی آپریشن کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔ سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی رؤف احمد

فیصل آباد(عدنان جسپال)چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رؤف احمد نے عیدالفطرکے حوالے سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا پیشگی جائزہ لینے کیلئے مساجد و عید گاہوں کے دورے کئے۔وہ مدنی مسجد سمن آباد، فیضان مدینہ سوساں روڈ، مرکزی عیدگاہ عیدگاہ روڈ اور ٹیکنیکل سکول مسجد ڈی گراونڈ گئے اور  موقع پر ہدایات جاری کیں۔جی ایم آپریشنز عبداللہ نذیر باجوہ بھی انکے ہمراہ تھے۔سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ عیدالفطر صفائی آپریشن کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا جس کیلئے 10 سے 13،اپریل تک افسران و عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ چاند رات سے عید کی نماز سے قبل تک شہر بھر کی758 چھوٹی و بڑی مساجد اور عیدگاہوں کے روٹس کلیئر کرائے جائیں جبکہ بڑے اجتماعات والی عید گاہوں کی خصوصی دھلائی بھی کرائی جائے۔ اہم چوراہوں و گزرگاہوں کو جاذب نظر بنانے کیلئے انہیں جراثیم کش چونے سے آراستہ کیا جائے۔ جی ایم آپریشنز عبداللہ نذیر نے انتظامات کے حوالے سے  بتایا کہ عید الفطر کے دوران ایف ڈبلیو ایم سی کمپلینٹ سیل1139 فعال رہے گا۔3500 سے زائد ورکرز اور150 سے زائد گاڑیاں فیلڈ میں موجود رہیں گی جبکہ 100 کلومیٹر سے زائد شاہرائوں کی مکینیکل سویپنگ کرائی جائے گی۔

0/Post a Comment/Comments