فیصل آباد(عدنان جسپال)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اوراسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کا ہدف مقرر کرکے اسکی تکمیل یقینی بنانے اور انہیں بلاناغہ آگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے بورڈ آف ریونیو کے اقدامات پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور واٹر ریٹ،زرعی انکم ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی ویگرمدات میں مقررہ اہداف اور اب تک کی پیشرفت کا موازنہ کرتے ہوئے سخت ہدایات کی کہ باقیداروں سے بقایا جات کی وصولی کا عمل تیزکریں اس ضمن میں عدم تعمیل پر جائیدادیں سیل کردی جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ہفتہ میں تین بار اہداف کی تکمیل کا جائزہ لیں گے اور ٹارگٹس مکمل نہ ہونے پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز جوابدہ ہونگے۔انہوں نے سرکاری اراضی کی حفاظت کو یقینی بنانے کی تاکید کی اورسرکاری زمینوں کو عوامی بہبود کے لئے بروئے کار لانے کے اقدامات پر بریفنگ بھی لی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل اعوان ،اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران بھی موجود تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں