سول ڈیفنس کا ایل پی جی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

فیصل آباد(یوسف بخاری)محکمہ سول ڈیفنس کا ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ روز ایکشن کے دوران مزید9دکانیں سیل جبکہ 6 دکانوں سے سامان ضبط کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے احکامات پرسول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس کی زیر نگرانی ٹیموں نے عبداللہ پور،ڈائیو روڈ، ستیانہ روڈ،سرگودھا روڈ ودیگر علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایکشن لیا۔سول ڈیفنس آفیسر نے خبردار کیا کہ ایل پی جی گیس ریفنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افرادباز رہیں بصورت دیگر دوران چیکنگ غیر قانونی کاروبار کرنے پر نہ صرف دکانیں سیل بلکہ مقدمات درج اورسامان ضبط کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی کئے جارہے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments