روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی گاڑی چلنے نہیں دی جائیگی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل اعوان

فیصل آباد(سید جاوید شاہ)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل اعوان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی احمد رضا بھی موجودتھے۔اجلاس میں عید الفطر کے موقع پر مسافروں سے کرایوں کی اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل وضع کی گئی۔اجلاس میں ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز حضرات نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیونے کہا کہ ٹرانسپوٹرز عید الفطر پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں کی وصولی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہر بس/ ویگن اڈے پر کرایہ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے۔روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی گاڑی چلنے نہیں دی جائیگی۔سیکرٹری آرٹی اے نے کہا کہ عیدالفطر پر کرایہ نامہ کے مطابق مسافروں سے وصولی کو یقینی بنانے کے لئے ٹرانسپورٹ ٹیمیں سرگرم رہیں گی اور خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔ٹرانسپورٹرز نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

0/Post a Comment/Comments