کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

فیصل آباد(عثمان انور) کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں انہوں نے شہر میں سٹریٹ لائٹس کے فعال ہونے پر بریفنگ لی۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر نے تبدیل کی جانے والی سٹریٹ لائٹس کی جیو ٹیگنگ کرنے کا حکم دیااور15 پوائنٹس پر غیر ملکی کمپنی کی طرف سے آٹومیٹک کی تفصیلات لیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ سوا سال میں 6176 سٹریٹ لائٹس فعال اور 2986 نئی ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کی گئی۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تاحال بند سٹریٹ لائٹس کو بھی فنکشنل بنانے اورآٹو میٹک سسٹم کو 100 فیصد لاگو کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے سب انجینئرز کو متحرک کیا جائے اورپندرہ روز بعد دوبارہ میٹنگ کی جائے گی۔آئندہ اجلاس میں تفویض کردہ اہداف کی تکمیل یقینی ہونی چاہیے ۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹو نے سٹریٹ لائٹس کے فعال ہونے کی رپورٹ پیش کی۔

0/Post a Comment/Comments