عیدالفطر کا تہوار ہمیں باہمی یگانگت ‘ ایثار اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ رہیل ظفر کینتھ ایڈووکیٹ

 


فیصل آباد ( سید جاوید شاہ)  رہیل ظفر کینتھ ایڈووکیٹ ‘سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن فیصل آبادنے  کہا ہے   رمضان المبارک کا آخری عشرہ بھی ہم سے جلد رخصت ہو رہا ہے ہمیں رب کریم عزوجل کی خوشنودی اور آخرت میں سرخروئی حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ عبادت کو اپناشعار بنانا چاہئے کثرت نوافل‘ درود پاک کو اپنا شعار بنایا جائے اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ رمضان المبارک میں دین اسلام کی سربلندی ‘ آزادی فلسطین‘ آزادی کشمیر کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں جبکہ عید الفطر کے موقع پر معاشرہ کے بے سہارا اور مستحق افرادکی مدد کی جائے اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کر کے رضائے الٰہی کے حصول کو یقینی بنایا جائے کیونکہ عیدالفطر کا تہوار ہمیں باہمی یگانگت ‘ ایثار اور رواداری کا درس دیتا ہے۔

0/Post a Comment/Comments