جامع مسجدبہارمدینہ محلہ غوث نگرمیں ختم قرآن کی عظیم الشان محفل منعقد

فیصل آباد(ابرار مغل)تحریک اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام جامع مسجدبہارمدینہ محلہ غوث نگرمیں ختم قرآن کی عظیم الشان محفل منعقدکی گئی جس میں علاقہ کی عظیم شخصیات نے شرکت جبکہ تلاوت قاری محمدابوبکرنعیمی ‘ثناء خوان محمداکرم چشتی اورمحمدزبیرسلطانی اورعبدالرحمن جامی نے ہدیہ نعت پیش کیاجبکہ خصوصی خطاب حضرت علامہ مولاناقاری محمدزبیرقادری رضوی صدرعلماء ونگ تحریک اہلسنت پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کوقرآن عظیم کے ساتھ محبت اوراسکوسمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے قرآن امت مسلمہ کیلئے محبت اورہدایت کاسرچشمہ ہے ہم اپنی اولادوں کوقرآن کی محبت اورقرآن کادرس دے کرانکامستقبل اچھاکرسکتے ہیں قرآن رحمت ہے قرآن برکت ہے قرآن اللہ رب العزت کی سچی کتاب ہے اورعلاقہ بھرکے لوگوں نے بڑی محبت سے شرکت کی اس محفل میں ڈاکٹرمحمدوقاص صدرانجمن کمیٹی مسجد‘محمدسلیم خرانچی مسجد‘محمدشکیل جنرل سیکرٹری نے اورراناغلام اویس ‘رب نواز‘حاجی محمداقبال ‘حاجی محمدمنشاء ‘حافظ محمدیٰسین ‘مرزاحسنین مغل ‘حافظ عبدالرئوف ‘حافظ محمدقاسم ‘محمداسدالرحمن نے شرکت کی اورمسجدبہارمدینہ میں قرآن تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی دستاربندی کی گئی اورقاری محمدزبیرقادری رضون نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیلۃ القدرجیسی عظیم راتیں اللہ نے ہماری بخشش کاسبب بنائی ہیں ہمیں ان طاق راتوں میں کثرت سے عبادت میں مصروف رہناچاہیے اوراللہ کریم  سےمعافی طلب کرنی چاہیے۔

0/Post a Comment/Comments