عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربے برداشت نہیں۔ کمشنر فیصل آبادسلوت سعید


 فیصل آباد(یوسف بخاری)کمشنر فیصل آبادسلوت سعید نے کہا  ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربے برداشت نہیں اور درخواست گزاروں کودادرسی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے اپنے آفس میں شہریوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ڈویژنل، ضلعی  وتحصیل افسران کو عوامی مسائل کے حل میں موثر اقدامات کرنے کی تاکیدکی اور کہا کہ شہری اپنے مسائل پیش اور انہیں میرٹ پر حل کرانے کے لئے بلارکاوٹ کمشنر آفس سے رجوع کرسکتے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر محکموں کے افسران کو بھی عوام الناس کے لئے قابل رسائی رہنے کی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

0/Post a Comment/Comments