فیصل آباد ( )ایس او ایس ویلیج فیصل آباد میں یتیم اور بے سہارا بچوں کو عید کی خوشیوںمیں شامل کرنے کے لئے ضیاء الامت فائونڈیشن کی طرف سے 200 سے زائد بچوں میں عید گفٹس تقسیم اور افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا ۔اس موقع پر فائونڈیشن کے محمدجعفر ماجد اعوان ‘محمد ایوب اعوان سماجی شخصیات سید آفتاب عظیم بخاری ‘ ڈاکٹر سعید طاہر ‘ حاجی محمد یونس ‘ قاسم وقار سیالوی ‘ عرفان حیدر ‘جاوید اقبال یوسفی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ تقریب میں یتیم اور بے سہارا بچوں نے فلسطین کے بچوں پر ہونے والے مظالم پرخاکے بھی پیش کئے جسے موقع پر موجود حاضرین نے بچوں کی بہترین فارمینس کوزبردست سراہا ۔تقریب میں ایک خاتون زویا زاہد خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی اور اس نے کہا کہ میرا بھائی ہر سال ایس او ایس ویلیج میں آکر بچوںکے ساتھ عید گزارتا لیکن آج وہ ہم میں موجود نہیں لیکن پروقار تقریب کو دیکھ مجھے اپنا بھائی یاد آرہاہے ۔ضیاء الامت فائونڈیشن جعفر ماجد اعوان نے بتایا کہ ہم ہر سال ایس او ایس ویلیج کے بچوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے عید گفٹ پیش کرتے ہیں ۔ان بچوں کی خوشیاں دیکھ کر ہمیں دلی سکون ملتاہے ۔یہ ہماری ادنی خدمت اﷲ تعالی کی رضا اور رسول کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرنا ہوتاہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ہم نے بچوں کو خوشیاں باٹنے کے لئے جھولے اور دیگر کھیلوں کے سامان بھی لگائے تاکہ ان ساتھ مل کر اپنی جی بھر کے حقیقی خوشیاں منا سکیں ۔ اس موقع پر سماجی شخصیت ڈاکٹر شہزاد محمود چیمہ بچوں کے لئے ڈونیشن بھی دی اوراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ضیاء الامت فائونڈیشن کی گرانقد خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب کے اختتام پر روحانی شخصیت سید آفتاب عظیم بخاری نے بچوں کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس او ایس ویلیج کی انتظامیہ اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور جس طرح وہ بچوں کی تربیت کر رہے ہیں وہ قابل صد ستائش ہے اور بعدازاں انہوں نے خیر و برکت ‘ ملکی ترقی و خوشحالی اور خصوصا فلسطین کی آزادی کیلئے دعا بھی کی ۔
پیش کر رہے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں