سود جیسی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لئے فی الفور اقدامات کیے جائیں۔ خالد محمود اعظم آبادی

فیصل ٓباد ( یوسف بخاری)قومی اسمبلی میں سود کے خلاف تاریخی تقریر کر کے مصطفی کمال نے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں سود ایک ایسا ناسور ہے کہ جس نے معاشرے کے ہر فرد کو غلام در غلام بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم نشر واشاعت خالد محمود اعظم آبادی نے سود کی حرمت کے حوالے سے قومی اسمبلی میں مصطفی کمال کی طرف سے قرآن وحدیث اور آئین پاکستان کے حوالے پیش پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سود اللہ تعالی سے کھلی جنگ ہے جو قوم اپنے رب اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ سے باز نہیں آتی وہ کبھی بھی دنیا واخرت میں کامیاب نہیں ہو سکتی سود ایک ایسی لعنت ہے کہ اس کا ادنی سے ادنی گناہ بھی انسان کا اپنی والدہ سے زنا کرنے کے مترادف ہے مگر افسوس حکومت پاکستان تمام ادارے سپریم کورٹ آف پاکستان آئین پاکستان میں اس کے خاتمے کی شق ہونے کے باوجود بھی سودی نظام کو ختم کرنے میں مخلص نہیں ہے اسلامی نظریاتی کونسل  اور شریعت کورٹ کے سودی نظام کے خاتمے کے حکم کے بعد بھی بعض اداروں کی طرف سے عدالتوں میں رٹ پٹیشن دائر کرنا صریحا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کو چیلنج کرنا اور سنگین جرم ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو کام مذہبی جماعتوں نے کرنا تھا وہ اکیلے مصطفی کمال نے کر کے اراکین قومی اسمبلی بلکہ پوری قوم کو بیدار کر دیا ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ سود جیسی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لئے فی الفور اقدامات اٹھائے تا کہ پاکستان صحیح معنوں میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکے ۔

0/Post a Comment/Comments