فیصل آباد ( جاوید شاہ) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی راہنما اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ صوبہ پنجاب کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے انقلابی اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہیں انہوں نے مختصر وقت میں عوامی خدمات کے ریکارڈ قائم کئے ہیں 64لاکھ افراد کی دہلیز پر رمضان پیکیج کی ترسیل حکومت پنجاب کا اہم اور منفرد کارنامہ ہے‘ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ عوام کو صحت و تعلیم کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی وفاقی اور پنجاب حکومت کا اولین مشن ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت ملنا نہایت خوش آئند ہے ‘ وزیراعلیٰ پنجاب نے صرف چند دنوں میں خدمت انسانیت کیلئے وہ کام کیا ہے جو ان کے سیاسی مخالفین کئی سال تک نہ کر سکے ہیں آخر میں میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کو مزید فعال بنانے اور ہر یونین کونسل کی سطح پر نوجوانوں کی شمولیت کے لئے شبانہ روز اقدامات جاری ہیں مسلم لیگ (ن) اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت ملک بھر میں مزید مقبول اور مضبوط ہو رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں