فیصل آباد ( یوسف بخاری) انصار قبیلہ پاکستان کے مرکزی صدر خالد پرویز انصاری ‘جنرل سیکرٹری عظیم کاشف انصاری‘بانی و چیئرمین میر پاہ جی چونڈہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ غربت و افلاس اور بدترین مہنگائی کے پیش نظر عیدالفطر کے تہوار کے موقع پر ہمیں اپنے معاشرہ میں بسنے والے مستحق ‘ لاچار اور غریب افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں ضرور شامل کرنا چاہئے نیز سفید پوش طبقہ کی مالی معاونت اور امدادکے لئے مخیر حضرات کو آگے آنا چاہئے ‘ کیونکہ موجودہ وقت میں محنت کش‘ مزدور‘ دیہاڑی دار اور کم تنخواہ پانے والا طبقہ مہنگائی‘ بے روزگاری‘ بجلی‘ گیس کے بھاری بلوں سمیت دیگر عوامل سے نہ صرف مالی مشکلات سے دوچار بلکہ ان کے لئے زندگی کے ایام گزارنا مشکل ہو چکا ہے 20یا 25ہزار روپے ماہانہ کمانے والے شخص کا بدترین مہنگائی ‘ بھاری یوٹیلٹی بلوں سے جہاں بجٹ بری طرح متاثر ہوا ہے وہاں انڈسٹری کی بندش اور ابتر معاشی حالات کے باعث کئی محنت کش ‘ بے روزگاری کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں لہٰذا ایسے مستحق افراد کو عید الفطر کے موقع پر ضرور یاد رکھا جائے انہوں نے آخر میں کہا کہ سستی بجلی‘ سستی گیس‘ اور پٹرولیم مصنوعات سمیت چینی‘ گھی‘ دالوں ‘ پھلوں‘ سبزیوں کے نرخوں میں کمی لانے ‘ عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرنے سمیت بدترین اور روز افزوں مہنگائی سے نجات کے حصول کیلئے میکنزم تیار کرنا ہو گا نہ صرف حکومت بلکہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ملکی بہتری ‘ عوامی بھلائی ‘ مہنگی بجلی سے نجات حاصل کرنے کیلئے مل بیٹھ کر منصوبہ بندی کرنا ہو گی کیونکہ روز بروز ملکی حالات ابتر ہو رہے ہیں اور بدقسمتی سے پاکستان معاشی زبوں حالی کا شکار ہو رہا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں