فیصل آباد ( صداقت ناز) سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی راہنما میاں طاہر جمیل نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ کی برتری کو خوش آئند اور عوامی امنگوں کی عین ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی‘ خوشحالی کا نہ رکنے والا سفر شروع ہو چکا ہے ضمنی الیکشن میں حق رائے دہی کا درست استعمال کرنے پر ووٹرز مبارکباد کے مستحق ہیں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی درحقیقت عوام کا ان پر مکمل اعتماد اور یقین ہے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی کاوشوں اور مخلصانہ کوششوں اور جدوجہد سے صنعتی ‘ تجارتی ‘ ترقی کے راستے کھلیں گے مہنگائی کا بتدریج خاتمہ ہو گا اور جلد پاکستان میں معاشی انقلاب برپا ہو گا ‘ضمنی الیکشن میں باشعور عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کھرے اور کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں مسلم لیگ(ن) کی قیادت عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں