فیصل آباد(ابرار مغل) صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔صوبائی وزیر خوراک کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیصل آباد شہر میں مسلسل کارروائیاں کیں اور183 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔ٹیموں نے قوانین کی خلاف ورزیوں پر4لاکھ 3ہزار کے جرمانے عائدکیا۔ 300ٹوٹے انڈے اور ایک من سے زائد ملاوٹی دودھ اور ایکسپائر اشیاء تلف کردی گئی۔داخلی راستوں کی سخت ناکہ بندی کے دوران 79 دودھ بردار گاڑیوں سے 33ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔فوڈ پوائنٹس سے غیر معیاری،ممنوعہ ایکسپائر اشیاء برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔سویٹس کی تیاری میں ملاوٹی دودھ اور ٹوٹے انڈوں کا استعمال معدہ اور السر کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں پر متعدد کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ملاوٹی اشیاء خورونوش کی فروخت سنگین جرم ہے۔خوراک کے کاروبار میں مزید بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔پنجاب بھر میں فوڈ پوائنٹس، یونٹس اور فیکٹریوں کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار بند،جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا۔فوڈ بزنس آپریٹرز اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں، جعلسازی پر کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں