مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں تکمیل ختم قرآن کی پر وقار تقریب



فیصل آباد (ابرار مغل)مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں تکمیل ختم قرآن کی پر وقار تقریب زیر صدارت پیر جی خالد محمود قاسمی کے منعقد ہوئی جس میں چیئرمین مرکزی علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب قدر کی اہمیت اور اس کے فیوض و برکات بے شمار ہیں رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی سب سے اہم فضیلت و خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک ایسی رات پائی جاتی ہے جو ہزار مہینوں سے بھی زیادہ افضل ہے قرآن مجید جیسا انمول تحفہ دنیائے انسانیت کو ملا جس میں نوع انسانیت کیلئے ہدایت ہے اور دنیاوی و اخروی سعادت ہے یہ سلامتی والی رات ہے لیلۃ القدر و ہ عظیم رات ہے جو صاحبان ایمان کیلئے مغفرت و رحمت اور بخشش کا پیغام لے کر آتی ہے رزق مانگنے والوں کو رزق عافیت چاہنے والوں کو عافیت صحت کی تمنا کرنے والوں کو تندرستی خیر و بھلائی کے طلبگاروں کو خیر و بھلائی اولاد کے خواہش مندوں کو اولاد کی نعمت مغفرت کے متلاشیوں کو بخشش عطا کردی جاتی ہے اس عظیم الشان رات کی عبادت اور اجر و ثواب کے حوالے سے قرآن اور احادیث میں واضح بشارات موجود ہیں آپﷺ کا ارشاد گرامی ہے جو شخص لیلۃ القدر میں ایمان کے ساتھ اور اجر و ثواب کی نیت سے نماز میں قیام کرتا ہے تو اس کے پچھلے سارے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں مرکزی جامع مسجد گول میں قاری محمد سعید مدنی نے نماز تراویح میں قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی اس موقع پر غزہ کے مظلوم مسلمانوں اور وطن عزیز میں امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی تکمیل ختم قرآن کے اجتماع میں صاحبزادہ حسین احمد قاسمی محمد قاسمی نے بھی ہدیہ نعت پیش کی۔


0/Post a Comment/Comments