فیصل آباد (ابرار مغل )لوکل گیس پر گیس مافیا کا قبضہ اگر حکومت لوکل پیدا ہونے والی ساری گیس تحویل میں لے کر امپورٹ مکس کرکے سرکاری ریٹ پر تمام پلانٹوں پر فروخت کرے تو قیمت میں تقریباً100روپے کمی آسکتی ہے غیر معیاری سلنڈ ر حالیہ دھماکوں کی بڑی وجہ ہے حکومت کوئی بھی ضابطہ اخلاق بنائے ہم عمل پیرا ہونے کے لیے تیار ہیں ہماری دکانوں کو اگر لائسنس دے دئیے جائیں تواربوں روپے کا ٹیکس دے سکتے ہیں ،محکمہ سول ڈیفنس ایسی تمام دکانوں کو سیل کرے جن میں حفاظتی اقدامات نہیں ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جاتا ،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بیوروکریسی ہے ان خیالات کا اظہار ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشنز کے چیئر مین عرفان کھوکھر ،حاجی عابد ،حاجی اشرف کمبوہ ،مرزاشوکت ودیگر عہدیداران نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ لوکل گیس مافیا اور بیور و کریسی عوام کو یومیہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا رہے ہیں OGDCLبھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے جبکہ قیمتوں میں اضافہ کی دوسری بڑی وجہ بیورو کریسی ہے ،ایل پی جی کی ماہانہ کھپت ایک لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن ہے جبکہ مقامی سطح پرصرف 65ہزار میٹرک ٹن پیداوار ہے لوکل اور درآمدی گیس کو ملا کر فروخت کیا جائے تو اس کی قیمت 210 روپے کلو ہوگی لیکن بلیک مارکیٹ کی وجہ سے ایل پی جی گیس 300 سے 350 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے لوٹ مار کا بازار سرگرم ہے گیس کی بندش کے سبب ایل پی جی کمینیوں نے خوب پیسہ کمایا ہے۔ روز بروز ہونے والے دھماکوں کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں لیکن اس کی وجہ غیر معیاری سلنڈرہیں جن کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ہم نے اپنے دکانداروں کی رہنمائی کیلئے باقاعدہ ٹریننگ کلاسز کا اہتمام کیا ہے جس میں انہیں حفاظتی اقدام بارے آگاہ کیا گیا ہے آج کی اس پریس کانفرنس کے ذریعے ہم ان تمام دکانداروں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں جو SOP's پر عمل نہیں کرتے یا جنہوں نے اپنی دکانوں میں حفاظتی آلات نہیں رکھے محکمہ سول ڈیفنس ایسی تمام دکانوں کو سیل کرے ہم ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور اگر حکومت کوئی بھی ضابطہ اخلاق جاری کرتی ہے ہم اس پر عمل پیرا ہونگے اور اگر ہماری دکانوں کو باقاعدہ لائسنس جاری کئے جائیں تو حکومت کو 100 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں