فیصل آبا(جاوید شاہ)لیبر ڈیپارٹمنٹ اسٹیٹ کے باہر پاکستان لیبر قومی موومنٹ اور حقوق خلق پارٹی کے زیر اہتمام راول مسیح کے زندہ جل جانے اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی مجر مانہ غفلت کیخلاف بھٹہ مزدوروں 'ٹیکسٹائل پاور لوم ہوزی اینڈ گارمنٹس ورکرز چیئرمین بابا لطیف انصاری و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ میں بھٹہ مزدوروں اور ٹیکسٹائل پاور لوم ہوزی اینڈ گارمنٹس ورکرز' لیڈر' سول سوسائٹی کے افراد کی شرکت۔ مظاہرین نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے 'قاتل قاتل لیبر آفیسر قاتل کے نعرے لگاے گئے پچھلے ماہ بھٹہ جات پر4انسانی جانوں کا ضیاع راول مسیح زندہ جل گیا لیکن کسی نے ٹوٹس نہیں لیا فیصل آباد میں 460بھٹہ جات ہیں کسی بھٹے پر کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرامد نہیں ہورہا پنجاب حکومت کے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن فی ہزار اینٹ کی اجرت 2368روپے ہے اور نہ ہی ٹیکسٹائل ہوزری اینڈ گارمنٹس فیکٹریوں میں 32ہزار پر عملدرامد ہوا ہے فیصل آباد لیبر ڈیپارٹمنٹ ٹیکسٹائل ہوزری اینڈ گارمنٹس اور بھٹہ جات پر لیبر قوانین پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام ہوگیا بابا لطیف انصاری چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ صدر حقوق خلق پارِٹی پنجاب نے کہا کہ اگر یکم مئی تک راول مسیح کے لواحقین کی داد رسی نہ کی گئی تو ڈی سی آفس کے سامنے دمادم مست قلندر ہوگا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور سیکرٹری لیبر پنجاب فیصل آباد میں تعینات لیبر آفیسر فیض الحسن کو فوری نوٹس لیکر ضلع بدر کیا جائے چونکہ متعلقہ لیبر آفیسر نہایت کرپٹ بدیانت اور راشی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں