فیصل آباد(صداقت ناز) سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عامر الیاس چٹھہ نے صبح کے وقت سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جاکر آلو کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کی ۔ انہوں نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف کو موقع پر موجود رہ کر صبح وسہ پہر کے اوقات میں پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ صبح بروقت ریٹ لسٹ جاری اور تمام دکانوں وریڑھی فروشوں تک پہنچائی جارہی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے احکامات پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میں قیمتوں کی چیکنگ کے لئے سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ مقررہ ریٹس پر اشیاء فروخت کریں تاکہ ایکشن کی نوبت نہ آئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں