زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والا بھٹہ بند اور مالک کے خلاف ایکشن

فیصل آباد(عدنان جسپال)محکمہ ماحولیات نے چک 7 ج۔ب نزد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹہ کا آپریشنل ورک رکوادیااور مالک کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے استغاثہ دائر کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹہ کو بند اور مالک کے خلاف ایکشن لیا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ماحول آلودہ نہیں کرنے دیں گے اور سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول رولز کی خلاف ورزی پر ایکشن سے گریز نہیں ہوگا۔

0/Post a Comment/Comments