فیصل آباد( جواز شیرازی) سینئر راہنما رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ زرعی ترقی کے بغیر ملک معاشی طور پر مضبوط نہیں ہو سکتا بہترین فصل اور زیادہ پیداوار کیلئے جعلی اور غیر معیاری ادویات کی تیاری اور روک تھام اشد ضروری ہے ‘ کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مراعات کی فراہمی کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوںگے گندم ‘ کپاس‘ چاول ‘ دالوں کی زیادہ کاشت کیلئے کسانوں کو سستی بجلی سمیت دیگر مراعات دینا ہو گی انہوں نے کہا ہے کہ حکومتوں اور محکمہ زراعت کی عدم توجہی کے باعث ہم زرعی شعبہ اور ایکسپورٹ میں بہت پیچھے چلے گئے ہیں رانا زاہد توصیف نے مطالبہ کیا ہے کہ کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کے تمام مراحل میں آسانیاں پیدا کی جائیں علاوہ ازیں جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات کی تیاری اور فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اس ضمن میں تمام اصلاع کے ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کو اپنی ذمہ داری کماحقہ سرانجام دینی چاہئے ‘زرعی شعبہ میں ایسا مانیٹرنگ سسٹم لایاجائے کہ ہم آئندہ سالوں میں گنا دالوں‘ گندم‘ چاول‘ کپاس و دیگر اجناس کی زیادہ پیداوار حاصل کر سکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں