فیصل آباد(رانا کاشف)شہر میں دو ماڈل رمضان بازارماہ صیام میں ہزاروں صارفین کو معیاری اشیاء رعایتی نرخوں پر فراہم کرکے اختتام پذیر ہوگئے۔ماڈل رمضان بازار جھنگ روڈ اور ملت روڈمیں ماہ صیام کے دوران13بنیادی اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ سے25 فیصد رعایتی قیمتوں پر فراہم کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ نے بتایا کہ صارفین کی بڑی تعدادنے ماڈل رمضان بازاروں کا رخ کرکے خریداری کی جہاں صارفین پھل ، سبزیوں ، بیسن ، آٹا ، چکن ، انڈوں، گوشت اور کریانہ کی اشیاء کی خریداری کرکے مطمئن نظر آئے۔انہوں نے بتایا کہ ماڈل رمضان بازاروں میں صارفین کے بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات کے علاوہ میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ماڈل رمضان بازاروں کی انتظامیہ کو شاباش دی اور کہا کہ اسی جذبے اورلگن سے عوامی خدمت کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عام مارکیٹ وبازاروں میں بھی موثر پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کی بدولت ریلیف فراہم کیا گیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دن بھر مارکیٹوں میں قیمتوں کو کنٹرول کررہے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں