فیصل آباد(صداقت ناز)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایات پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میں پرائس چیکنگ کے لئے سرگرم عمل ہیں ۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹو نے مختلف بازاروں میں پھل وسبزی اور کریانہ کی دکانوں پر ریٹ لسٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے پردکانداروں کو جرمانہ عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کی روک تھام کے لئے کاروائیاں جاری رہیں گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں