فیصل آباد(جواد شیرازی) کپل آف فیصل آباد مسٹر اینڈ مسز ناصر کو یو این آئی امریکن ایگلز کی جانب سے ''یو ایس اے امن سفیر''ایوارڈ دیا گیا ہے۔ایک تقریب کے دوران یو این اے امریکن ایگلز کے مقامی عہدیداروں نے امن ایوارڈ کپل آف فیصل آباد کے حوالے کیااورامن کے قیام کے لئے ان کی جاری کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اپنے لباس کے ذریعے مسٹر اینڈ مسز ناصر چاردہائیوں سیپ یارومحبت،یگانگت،اتحاد واتفاق،رواداری کو فروغ دے رہے ہیں جن کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔کپل آف فیصل آبادمسٹر اینڈ مسز ناصرنے یو ایس اے امن ایمبسڈر ایوارڈ کو اعزاز قرار دیا اور کہا کہ محبت،اتحاد اور امن کی فضا کو پروان چڑھانا ان کا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 سال سے ایک طرزکے لباس پہننے کا مقصد طبقات کو پیغام دینا ہے کہ وہ امن کے قیام کے لئے جاری اقدامات میں شریک ہوں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے مقاصد حاصل ہوسکیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں