سستی روٹی سستا نان کی فراہمی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا احسن اقدام ہے ۔فقیر حسین ڈوگر

فیصل آباد(جواد شیرازی) سستی روٹی سستا نان کی فراہمی کی بدولت غریب کی زندگی آسان ہوگئی ہے جووزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا احسن اقدام ہے۔یہ بات مسلم لیگی رہنما فقیر حسین ڈوگر نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایرج حیدرگوندل کے ہمراہ سمندری روڈ پر مختلف ہوٹلز وتندور پر جاکر روٹی/نان کی مقررہ قیمت کے مطابق فروخت اور وزن چیک کرتے ہوئے کہی۔مسلم لیگی رہنما نے موقع پر موجود خریداروں سے روٹی کی قیمت میں کمی اور پورا وزن ملنے کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت کے عملی اقدامات کی بدولت اب پورے 100 گرام وزن کی روٹی 15 روپے اور 120 گرام نان صرف 20 روپے میں دستیاب ہے جس سے غریبوں کا بھلاہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر حکومت پنجاب مقررہ نرخوں پر روٹی اور نان کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہے اورضلعی انتظامیہ کی مشینری تندور اور ہوٹلز پر چیکنگ کے لئے متحرک نظر آرہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بتایا کہ تحصیل میں 700 سے زائد تندوروں وہوٹلز کی انسپکشن جاری اور گرانفروشی پر جرمانے کئے جارہے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments