فیصل آباد ( محمد رفیق) سانحہ 09 مئی ملکی تاریخ کا دلخراش اور المناک واقعہ ہے جس دن انتہا پسند ٹولے نے ملکی بقا وسلامتی سے کھیلنے کی مذموم کوششیں کی اس واقعے کے تمام کرداروں اور ان کے پیچھے چھپے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے فی الفور اقدامات اٹھائے جائے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے سانحہ 09 مئی کے حوالے سے ذمہ داران سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص سیاسی ٹولے نے اقتدار کے کھو جانے پر ملک سلامتی سے کھیلتے ہوئے فوجی و قومی املاک کو جلانے شہدا کی یاد گاروں کی بے حرمتی سمیت دیگر اہم تنصیبات پر حملے کر کے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔کیونکہ سیاسی انتہا پسندوں نے غیر ملکی عناصر کی سرپرستی میں افواج پاکستان کے خلاف ایک منظم سازش کے تحت مہم چلائی گئی ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی کوشش کی گئی جسے افواج پاکستان کے انتہائی صبر و تحمل سے ناکام بنایا ایک سال گزرنے کے بعد بھی زخم تازہ ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے شہدائے پاک فوج کو اپنے ماتھے کا جھومر سمجھتی ہے اور شہدا پاک فوج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور سرحدوں کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے
ایک تبصرہ شائع کریں