حکومت پنجاب کی مقرر کردہ 100 گرام وزنی روٹی کی نئی قیمت 13 روپے


فیصل آباد(یوسف بخاری)ایڈمن آفیسر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر دکانداروں کو 25ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ انہوں نے مختلف مارکیٹوں وبازاروں،کریانہ سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور نرخناموں کی موجودگی جبکہ تندوروں پر حکومت پنجاب کی مقرر کردہ 100 گرام وزنی روٹی کی نئی قیمت 13 روپے فی عدد کوبھی چیک کیا اور مقررہ سے زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کو موقع پرہی جرمانوں کی سزا دی۔انہوں نے تندور وہوٹلز مالکان سے کہا کہ وہ روٹی کی نئی مقرر کردہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ جرمانوں سے بچا جاسکے۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایات پر پرائس چیکنگ کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری ہے اور من مانی قیمت وصول کرنے والے جیل میں جائیں گے ۔ یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرمحکمہ انڈسٹریز پنجاب نے صوبہ بھر میں 100 گرام وزنی روٹی کی قیمت کا ازسرنو نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ضلع فیصل آباد میں روٹی کی نئی قیمت 13 روپے مقرر کی گئی ہے۔

0/Post a Comment/Comments