فیصل آباد(جواد شیرازی)محکمہ ماحولیات نے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز 2023ء کی خلاف ورزی پر ڈائنگ یونٹ کے بوائلر کو سیل اور مالک کو 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا کی زیر نگرانی ٹیم نے چک 7 ج۔ب سیم نالہ نزد سرگودھا روڈ پر ڈائنگ یونٹ کو چیک کیا تو وہاں لنڈا بوائلرمیں جلاکرماحول کو آلودہ کیا جارہا تھا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بوائلر کو سیل اور موقع پر جرمانہ کیا گیا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں