صحافیوں نے ہتک عزت قانون2024 مسترد کر دیا

فیصل آباد (یوسف بخاری) ہتک عزت قانون 2024 کو مسترد کرتے ہیں یہ آزادی صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے عبدالرحمن صدر  عجلت میں یہ متنازعہ قانون پاس کرنے پر صحافی برادری میں تشویش پائی جاتی ہے میاں کاشف فرید سیکرٹری پریس کلب فیصل آبادحکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے اپنی پوری کوشش صحافیوں کی آواز دبانے پر مرکوز,کیے ہوئے ہیں صدر پریس کلب فیصل آباد عبد الرحمن اور سیکرٹری میاں کاشف فرید  نے اپنے  مشترکہ مزمتی بیان مزید کہا کہ دو روز میں کمیٹی اور اسمبلی سے جس برق رفتاری سے یہ قانون پاس کیا گیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت آزاد صحافت سے خوفزدہ ہے صحافی برادری اس قانون کو مسترد کرتی ہے  حکومت کو چاہیے کہ پہلے صحافی تنظیمات کے نمائندوں سے مشاورت کی جاتی انکے تحفظات کو دور کیا جاتا لیکن قانون پاس کرنے اور لاگو کرنے کی جلد بازی صحافت کا گلہ دبانے جیسا,ہے ماضی میں بھی آمرانہ دور میں ایسی کئی کوششیں کی گئی جسے صحافی اتحاد نے ملکر ناکام بنایا ہے اب بھی ہم دوسری تنظیمات سے مشاورت کے ذریعے لائحہ عمل ترتیب دیں گے حکومت بجائے ایسے متنازعہ قوانین بنانے کے عوام کو ریلیف دینے اور گڈ گورننس پر توجہ دے آزادء صحافت پر شب خون مارنے کی بجائے صحافیوں کے مسائل حل کرنے  انہیں ہیلتھ کارڈ صحافی کالونی جیسی سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دے

0/Post a Comment/Comments