فیصل آباد(ابرار مغل)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں گزشتہ 25 دنوں کے دوران نہ صرف 11ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لیا گیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کا اندراج خصوصی ایپ میں بھی کر لیا گیا دوسری مرتبہ کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے اور مذکورہ ایپ میں ظاہر ہونے پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کا اندراج اور انکی گاڑیوں کو بند کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے جاری مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایکشن کے ساتھ ساتھ ممنوعہ اوقات میں ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلہ پر200 ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں متعدد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج بھی کرایا گیا۔انہوں نے شہریوں سے بھی استدعا کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو اپنا شعار بنائیں تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں