جڑانوالہ میں رائس ملز کے بوائلر کو سیل اور مالک کو 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد


فیصل آباد(یوسف بخاری)محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونیشن اینڈ کنٹرول)رولز کی خلاف ورزی پرچک 123 ج۔ب جڑانوالہ میں رائس ملز کے بوائلر کو سیل اور مالک کو 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا کی زیر نگرانی ٹیم نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر ایکشن لیا۔انہوں نے کہاکہ خلاف ورزی پر سخت ترین ایکشن لیا جارہا ہے۔

0/Post a Comment/Comments