بنیادی مرکز صحت ہسپتال 547 گ ب نزد کلیانوالا BHU پر ادویات کا فقدان

تاندلیانوالہ ( رائے ظہوراحمد پروکہ) بنیادی مرکز صحت ہسپتال 547 گ ب نزد کلیانوالا ایک BHU بیسک ہیلتھ سنٹر پر ادویات کا فقدان عروج پکڑ گیاجہاں پر بلڈنگ اور سٹاف تو موجود ہے مگر میڈیسن کی صورتحال کچھ تشویشناک ہے جس وجہ سے عوام  شدید پریشانی کا شکار ہے ، دوسری جانب یہاں کی عوام کا بنیادی مرکز صحت ہسپتال کو اپگریڈ کرنے کا مطالبہ عروج پکڑ گیا 


عوام کا کہنا ہے کہ شہر کلیانوالا کہ اردگرد کی ابادی لاکھوں نفوس پر مشتمل ہے اور سینکڑوں دہہات اباد ہیں مگر یہاں پر صحت کے حوالا سے انتظام انتہائی ناقص ہے ایمرجنسی کج صورت میں یہاں کوئی فرسٹ ایڈ کی سہولیات میسر نہیں یہاں سے سینکڑوں کلومیٹر دور جب کسی مریض کو ایمرجنسی کی حالت میں لے جایا جاتا ہے تو زیادہ تر مریض تشویشناک حالت میں راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں  اس حلقہ PP103  کو بڑھتی ہوئی ابادی  و مسائل کے پیش نظر حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوۓ اور روز مرہ کی بڑھتی ہوئ مہنگائی پر یہاں اس وقت RHC یعنی رورل ہیلتھ سنٹر کی اشد ترین ضرورت ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز و ڈپٹی کمشنر فیصل اباد سے التماس ہے کہ بنیادی مرکز صحت ہسپتال 547 گ ب کو RHC سنٹر میں اپ گریڈ کروایا جائے۔ یاد رہے کہ اس ہسپتال کی بلڈنگز کو محکمہ ہیلتھ کی جانب سے مبینہ طور پر خطرناک قرار دیا گیا ہےاور نئی بلڈنگز بنانے کا نوٹیفکیشن مبینہ طور  پر باقائدہ جاری کر دیا گیا ہے اگر اس نئی بلڈنگز کو RHC سنٹر  میں اپگریڈ کر دیا جائے تو یہاں کی عوام کا درینہ مسلہ حل ہو جائے گا۔

0/Post a Comment/Comments