فیصل آباد(جواد شاہ) محکمہ ماحولیات نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں تین سائزنگ یونٹس کے بوائلر ازخود ڈی سیل کرنے پر6۔افراد کو موقع سے گرفتار اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرادیا۔علاوہ ازیں ڈی سیل بوائلرز کو دوبارہ سیل بھی کردیاگیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے پولیس فورس اورٹیموں کے ہمراہ انسپکشن کی تو سیل کئے گئے بوائلر ازخود ڈی سیل کرکے ممنوعہ مواد جلاکر ماحول کو آلودہ کیا جارہاتھا جس پر پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز 2023 کے تحت یونٹس کے بوائلر کو دوبارہ سیل اور موقع پر موجود آپریٹرز ودیگر عملہ کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے واضح کیا کہ ماحول کو آلودہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں