فیصل آباد(یوسف بخاری)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹول پلازہ مذہبی والا میں بڑی کارروائی،ٹیم نے مردہ چکن سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ملزمان کے قبضہ سے 600کلو سے زائد مردہ چکن برآمد کرلیا۔ٹیم نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرادیا۔میاں نکاش اور یاسر مسیح مردہ چکن فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس پر فروخت کرتے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔شہریوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی کا مشن جاری رہے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں