فیصل آباد(یوسف بخاری) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی پر ضلع بھر میں 7 مویشی منڈیاں/سیل پوائنٹس قائم کی جائیں گی جو عید سے 10 دن قبل فنکشنل ہوجائیں گی۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے بتایا کہ تحصیل سٹی میں ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ سمندری روڈ، تحصیل صدر میں خانوآنہ بائی پاس ستیانہ روڈ پر مویشی منڈی لگائی جائے گی۔تحصیل جڑانوالہ میں ریلوے گراونڈ اور چک 194 ر۔ب نزد یو ای ٹی کیمپس مکوآنہ بائی پاس کھڑریانوالہ،تحصیل سمندری میں نئی سبزی منڈی سے ملحقہ گراونڈ،تاندلیانوالہ میں چک 423 گ۔ب باالمقابل پنجاب کالج ستیانہ روڈ جبکہ چک جھمرہ میں سپورٹس گراونڈچک 187 ر۔ب میں مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔انہوں نے بتایا ہر مویشی منڈی میں پارکنگ،سایہ کے انتظامات، صفائی ستھرائی،پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر کوئی فیس نہ لینے کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ عیدالاضحی سے 10 روز قبل اور 3 روز بعد تک میونسپل ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ہونگی۔مقررکردہ سیل پوائنٹس کے علاوہ کسی جگہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کو ہرگز قائم نہیں ہونے دیں گے۔قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس میں گانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے جانوروں پر سپرے کیا جائے اور لائیو سٹاک چیک پوسٹوں سے قربانی کے جانوروں کو چیک کئے بغیر کوئی جانور سیل پوائنٹس میں نہیں آنا چاہیے اس ضمن میں لائیو سٹاک کا عملہ حاضری کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں وخریداروں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں اس ضمن میں لاپروئی کی کوئی گنجائش نہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں