ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت 8افراد کی شہادت نہایت افسوسناک واقعہ ہے، طاہر جمیل


فیصل آباد ( جاوید شاہ) سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت 8افراد کی شہادت نہایت افسوسناک واقعہ ہے جس پر پوری امت مسلمہ سوگوار ہے مسلم لیگ (ن) اس سانحہ پر دکھ کا اظہار کرتی ہے کیوں کہ ایرانی صدر کی گرانقدر کاوشوں اور مسلمانان عالم کو ایک منظم پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی جدوجہد کو کسی طور فراموش نہیں کیا جا سکے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنا اہم دوست کھو دیا ہے ابراہیم رئیسی مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کو آزاد دیکھنا چاہتے تھے پاک ایران نقصانات کی مضبوطی اور اقوام عالم میں مسلم ممالک کا وقار بلند کرنے کیلئے ان کی مثالی حدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پاکستانی قوم اپنے سوگوار ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہے۔

٭٭٭

 

0/Post a Comment/Comments