AIMسنٹروارث پورہ میں ٹی بی کے حوالے سے سیمینار

فیصل آباد(جواد شیرازی)AIMسنٹروارث پورہ میں ٹی بی کے حوالے سے سیمینارکاانعقادکیاگیاجس میں ریجنل کوارڈینیٹرعدنان اشرف گرین سٹارٹی بی پروجیکٹ ‘ڈاکٹریاسرباری ڈسٹرکٹ ٹی بی آفیسر‘ریورنڈفادرتوفیق یونس پرش پریسٹ کاتھولک چرچ وارث پور ہ ‘میڈم شاہین انتھنی چیئرپرسن AIM‘یوسف سلطان‘محمدعاطف خلجی ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرڈسٹرکٹ ٹی بی پروجیکٹ ‘شہزادوقارٹی بی سکرینرگرین سٹارپروجیکٹ ودیگرشرکاء نے شرکت کی اس موقع پرشرکاء نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے جس کیلئے اچھی غذا اور صحت مند ماحول کاہونا بہت ضروری ہے لہذا اس بیماری سے بچنے کیلئے تمام تر احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل پیرا رہا جائے۔ اگر ٹی بی کی بروقت تشخیص اور علاج نہ کرایا جائے تو یہ خطرناک بھی ہوسکتی ہے لہذا علامات ظاہرہو نے پر فوری قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔جبکہ اس موقع پرشرکا نے ٹی بی کی علامات، اس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر پر مشتمل بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

0/Post a Comment/Comments