فیصل آباد(جواد شیرازی)پاکستان نیوی میں بطور سیلر B.2024.S بیچ میں شمولیت کے لئے رجسٹریشن کا عمل 2 جون تک جاری رہے گا ۔ کمانڈرپاکستان نیوی آفیسر انچارج احسن بیگ نے بتایا کہ پاکستانی شہریت کے حامل مردوں کے لئے پاکستان نیوی میں مختلف شعبہ جات میں اعلی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دینے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جس کے تحت ٹیکنیکل،نیول پولیس،نائب خطیب،شیف،میوزیشن،ڈرائیور، خاکروب،پی ٹی برانچ،ڈائریکٹ انٹری سیلر (آئی ٹی برانچ)میں آن لائن رجسٹریشن کے لئے www.joinpaknavy.gov.pkیا پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ سلیکشن سنٹر بالمقابل کمشنر آفس رابطہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ پر تعلیمی قابلیت، عمر کی حد،کم ازکم قد اور ازدواجی حیثیت کو مدنظر رکھ کر رجسٹریشن کی جائے گی اور تمام امیدواروں کے لئے ضروری ہے کہ انٹری ٹیسٹ والے دن رجسٹریشن سلپ پر دی گئی ہدایات کے مطابق تیار ہوکر آئیں ۔ انہوں نے ملازمت کے دوران فراہم کردہ سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں