فیصل آباد(یوسف بخاری)تحفظ ختم نبوت ؐایمان کا جزو ہے۔عقیدہ ختم نبوت ؐ کا تحفظ کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے جس نے نا موس رسالتؐ پر بے اعتناعی برتی اﷲ اسے کبھی معاف نہیں کرے گا۔ میں خود قادیانی تھا اﷲ رب العزت نے مجھے اپنے پیارے حبیب ؐ کی ختم نبوت پر ایمان دیکرمیری دین اور دنیا بدل دی اب تک ہزاروں قادیانی قادیانیت چھوڑ کر اسلام قبول کر چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی سکالر مجاہد ختم نبوت ؐپروفیسر عرفان محمود برق نے پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام اہل اسلام کا عقیدہ ختم نبوت ؐ پر ایمان ہے۔ قادیانی ایک منظم سازش کے ذریعے ہمارے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو تعلیمی اداروں میں قادیانیت کی تبلیغ کرتے ہیں اور اب تک ہزاروں نوجوان بیرون ملک جانے کی لالچ میں قادیانیت اختیار کر کے اپنی آخرت خراب کر چکے ہیں میں نے مختلف یونیورسٹیز میں جا کر لیکچر دئیے ہیں اور ان کو سمجھا یا ہے کہ قادیانیت کوئی مذہب نہیں ایک فتنہ ہے جس کیلئے اسلامی اصطلاحات کے استعمال سے گریز کیا جانا چاہیے۔ مرزا قادیانی کی متناقض عبارات جو اس کی کتب میں موجود ہیں وہ اس کی تردید کیلئے کافی ہیں انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت ؐایمان کا جزو ہے۔عقیدہ ختم نبوت ؐ کا تحفظ کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے جس نے نا موس رسالتؐ پر بے اعتناعی برتی اﷲ اسے کبھی معاف نہیں کرے گا۔ میں خود قادیانی تھا اﷲ رب العزت نے مجھے اپنے پیارے حبیب ؐ کی ختم نبوت پر ایمان دیکرمیری دین اور دنیا بدل دی اب تک ہزاروں قادیانی قادیانیت چھوڑ کر اسلام قبول کر چکے ہیں۔میری زندگی کا مقصد تحفظ ناموس رسالت ؐ ہے اور میں خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ اﷲ تعالی نے مجھے ہدایت کے رستے پر چلنے کاموقع دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں