بوائلر میں ممنوعہ مواد جلانے سے بازرہیں، جوہر عباس رندھاوا

فیصل آباد(جواد شیرازی)محکمہ ماحولیات نے انڈسٹریل اسٹیٹ چک جھمرہ میں انسپکشن کرکے ڈائنگ یونٹ اور ایلومینیم ری ملٹنگ یونٹ کے یونٹ میں ممنوعہ مواد جلاکر ماحول کوآلودہ کرنے کی پاداش میں بوائلرز کو سیل اور مجموعی طور پر مالکان کو 8 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا کی زیر نگرانی ٹیموں نے دوران چیکنگ پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز 2023ء کی خلاف ورزی پر ایلومینیم ریملٹنگ یونٹ کو پانچ لاکھ اورڈائنگ یونٹ کو موقع پر 3 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے انڈسٹریل،ڈائنگ،فیکٹریز،کارخانوں کے مالکان سے کہا کہ وہ بوائلر میں ممنوعہ مواد جلانے سے بازرہیں تاکہ ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جاسکے بصورت دیگر دوران چیکنگ خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

0/Post a Comment/Comments